ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمام اعداد و شمار پی ایم مودی کے خلاف، ناکام ثابت ہوئی این ڈی اے حکومت: اشوک گہلوت

تمام اعداد و شمار پی ایم مودی کے خلاف، ناکام ثابت ہوئی این ڈی اے حکومت: اشوک گہلوت

Thu, 21 Mar 2019 21:14:17    S.O. News Service

جے پور،،21مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہولی تہوار پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت پی ایم مودی اور بی جے پی پرحملہ کیا۔

انہوں نے جمعرات کو کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت ناکام رہی ہے کیونکہ معیشت سے منسلک تمام اعداد و شمار حکومت کے خلاف جا رہے ہیں۔انہوں نے بی جے پیسے اپیل کی کہ براہ کرم ماحول خراب نہیں کریں،مہربانی کر کے ہم آہنگی اور محبت سے سیاست کریں اور پھر کامیاب کون ہوتا ہے یہ عوام پر چھوڑ دیں۔ہولی پر اپنی رہائش گاہ پر منعقد پروگرام میں گہلوت نے کہاکہ مسئلہ ہونا چاہئے بے روزگاری کا، مسئلہ ہونا چاہئے کسانوں کی حالت زار کا، مسئلہ ہونا چاہئے مہنگائی کم کرنے کا، مسئلہ ہونا چاہئے اقتصادی پوزیشن مضبوط کرنے کا۔لیکن جو آج اعداد و شمار آ رہے ہیں وہ تمام اعداد و شمار کے مرکز کی مودی حکومت کے خلاف آ رہے ہیں۔چاہے اقتصادی طور پر ہو یا سماجی طور پر ہو، بے روزگاری کے ہوں۔پانچ سال میں یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

وزیر اعلی نے کہاکہ 30 سال بعد مرکز میں مودی کو واضح اکثریت ملی تھی۔ وہ اس گھمنڈ میں رہ گئے۔انہیں سمجھنا چاہئے کہ واضح اکثریت آئی مگر ووٹ انہیں 100 میں سے 31 ہی ملے۔2014 کے انتخابات میں 69 ووٹ مودی کے خلاف پڑے تھے۔ہاں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ وہ شاندار ووٹوں سے جیتے تھے۔گہلوت نے کہا کہ ہولی کے موقع پر بی جے پی کے ساتھیوں سے بھی میں اپیل کرنا چاہوں گا کہ براہ مہربانی ماحول خراب نہ کریں،بلکہ مہربانی کر کے ہم آہنگی اور محبت سے سیاست کریں اور پھر کامیاب کون ہوتا ہے عوام پر چھوڑ دیں۔یہی میرا پیغام ہے۔
 


Share: